• news

شراپوا‘ کیرولین وز نائیکی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں

انڈین ویلز+کیلیفورنیا (آئی این پی+اے پی پی) ڈنمارک کی کیرولین وزیناکی اور روس کی ماریہ شراپووا ڈبلیو ٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔بی این پی پری باس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنلز میں ڈنمارک کی کیرولین وزیناکی نے جرمنی کی اینجلیک کیربر کے خلاف 7-5، 6-4 اور 2-6 سے کامیابی حاصل کرلی۔ روس کی ماریہ شراپووا نے اپنی ہم وطن ماریہ کیری لنکو کے خلاف 6-3 اور 6-4 سے فتح حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔کیلیفورنیا میں جاری ایونٹ میں رافیل نڈال، تھامس برڈچ، نوویک جوکووچ اور جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر رکھی ہے، رافیل نڈال نے کوارٹر فائنل میں راجر فیڈرر، تھامس برڈچ نے کیون اینڈرسن، نوویک جوکووچ نے جو ویلفریڈ تسونگا جبکہ جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے اینڈی مرے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال حریف تھامس برڈچ کے مدمقابل ہوں گے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سربین ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ جان مارٹن ڈیل پوٹرو کے آمنے سامنے ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن