• news

شیخوپورہ‘ مریدکے میں مقابلے‘ مظہری گینگ کا سرغنہ اور ایک ڈاکو ہلاک

شیخوپورہ + فیروز وٹواں + فیروزوالا (نامہ نگار خصوصی + نامہ نگار) شیخوپورہ اور مریدکے میں مقابلوں کے دوران مظہری گینگ کا سرغنہ اور ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ تھانہ بھکھی کے علاقہ ٹھٹھہ تارڑاں کے قریب کیوبی لنک نہر پر گذشتہ 3 سال سے مظہری گینگ نے شرفاءکو تنگ کرنے، زبردستی جگا وصول کرنے اور جگا نہ دینے پر ان کے بچوں کو اغوا کرنے اور تاوان نہ دینے پر قتل کرنے کی سنگین وارداتیں معمول بنا رکھی ہیں اور گذشتہ روز ٹھٹھہ تارڑاں میں ہی حافظ محمد آصف سے 5 لاکھ روپے جگا ٹیکس مانگانہ دینے پر اسے قتل کردیا تھا جس پر آر پی او ذوالفقار احمد چیمہ اور ڈی پی او رانا عبدالجبار نے اس کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دی جنہوں نے اس کی گرفتاری کیلئے کام جاری رکھا ہوا تھا کہ انہیں مخبری ہوئی کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح افراد پنجوبیگ سے ٹھٹھہ تارڑاں آ رہے ہیں جس پر پولیس نے ناکہ لگا کر انہیں روکنے کی کوشش کی اور انہوں نے پولیس سے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مظہر عرف مظہری موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے باقی ساتھی فرار ہو گئے۔ مظہر عرف مظہری کے قریب سے ایک کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ جبکہ دوھر ............ کے رہائشی طارق محمود اپنے ساتھیوں عادل اور رانا ذوالفقار علی کے ہمراہ اپنی کار پر رانا ٹا¶ن جا رہے تھے کہ راستے میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ڈاکو¶ں نے انہیں لوٹ لیا۔ جس پر کار سواروں نے شور مچا دیا۔ گا¶ں کے لوگوں اور پولیس کی موبائل ٹیم نے ڈاکو¶ں کا تعاقب کیا جس پر ڈاکو¶ں نے فائرنگ کر دی۔ شہریوں نے جوابی فائرنگ کی یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ اس دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا۔ اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس نے زخمی ڈاکو سے نام اور ساتھیوں کے بارے میں پوچھا۔ جس نے بتایا وہ سجاد احمد سیالکوٹ کا رہنے والا ہے۔ اس کے ساتھیوں میں سکندر‘ لیاقت اور ثمرہ شاہ ہیں جو فرار ہو گئے۔ زخمی ڈاکو کو ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہلاک ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن