• news

انسداد دہشت گردی کیلئے مشترکہ مشقیں، فوج نیوی ایئر فورس اور رینجرز نے حصہ لیا: آئی ایس پی آر

کراچی (اے پی پی) مشترکہ انسداد دہشت گردی کی جاری مشقوں کے سلسلے میں ایک اور مشترکہ فرضی انسداد دہشت گردی کی مشق ہفتہ کو شارع فیصل پر منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مشق میں پاک فوج، پاک نیوی، پاکستان ایئر فورس اور رینجرز کے جوانوں نے حصہ لیا جس میں سندھ پولیس، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس سروس نے ان کی مدد کی۔ اعلامیہ کے مطابق مشقوں کا مقصد دہشت گردی کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی تیاریوں اور مشترکہ تعاون کے طریقہ کار کی جانچ کرنا ہے۔ پاک فوج کے اعلیٰ تربیت یافتہ آرمی لائٹ کمانڈو بٹالین، نیوی میرینز اور پی اے ایف سکیورٹی پرسنل نے مصنوعی خطرے سے نمٹنے کی غیر معمولی اور فوری جواب کی حامل مشق کا مظاہرہ کیا جبکہ پولیس اور رینجرز نے علاقے کی حفاظت کی۔ فرضی ڈرل میں زخمیوں اور یرغمالیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن