اوباما کے اسرائیل کے دورے سے قبل سکیورٹی انتظامات سخت کردئیے گئے
بیت المقدس (آن لائن) امریکی صدر باراک اوباما آئندہ ہفتے اسرائیل کے تین روزہ دورے پر بیت المقدس پہنچیں جبکہ اسرائیلی حکام نے اوباما کے دورے سے قبل ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کردیئے ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی آپریشنز کے سربراہ بریگیڈئر جنرل نائسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدر اوباما کے دورے کے موقع پر سخت ترین سکیورٹی کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس حوالے سے انٹیلی جنس پر انحصار نہیں کیا جا رہا ۔
اوباما/ دورہ