• news

خیبر ایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری، 8 شدت پسند جاںبحق

میرانشاہ + باڑہ (نوائے وقت نیوز) تیراہ کے علاقے میدان میں سکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فورسز کی کارروائی میں 8 شدت پسند جاںبحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے جبکہ شدت پسندوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔ اب تک اس کارروائی میں 33 شدت پسند مارے جا چکے ہیں۔ تحصیل غلام خان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک، افغان سرحد کے قریب غلام خان کے علاقے میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ میں ایف ڈبلیو او کے 5 اہلکار زخمی ہو گئے جس کے بعد سرحد کو بند کیا گیا۔
جاںبحق

ای پیپر-دی نیشن