• news

میاں چنوں: مغوی ماں بیٹا بازیاب دونوں کو زنجیروں سے باندھ رکھا تھا

میاں چنوں (نامہ نگار) تھانہ سٹی میاں چنوں کے سب انسپکٹر چودھری ارشاد، ظفر عباس نے تھانہ تلمبہ کے علاقہ میں چھاپہ مار کر 6 روز قبل اغوا کئے جانے والے ماں بیٹا کو بازیاب کروا لیا۔ ماں بیٹا کی حالت انتہائی خراب تھی، ماں کی ٹانگ ٹوٹی ہوئی تھی اور دونوں کو ملزمان نے زنجیروں سے باندھ رکھا تھا۔ 126/15.L پل والی کے رہائشی محمد عمران اور اس کی والدہ امینہ بی بی کو ڈپٹی ایجوکیشن مردانہ شمشاد حیدر دادوآنہ نے اپنے دیگر 19 سا تھیوں کے ساتھ دن دہاڑے اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا تھا جس پر تھانہ سٹی نے ڈپٹی ایجوکیشن شمشاد حیدر دادوآنہ اور اس کے نامعلوم ہمراہی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش جاری رکھی۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد شمشاد حیدر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر تمام سامان اٹھا کر گھر کو تالے لگا کر غائب ہو گیا تھا، گذشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی مغویان کو تھانہ تلمبہ کے علاقہ جنگل ڈیرے والا میں رکھا ہوا ہے تھانہ سٹی کے اہل کاروں نے بروقت کارروائی کی عین اس وقت جب ملزمان اپنی سو زوکی کار نمبری 1045 میں مغویوں کو ڈال کر دوسری جگہ شفٹ کر رہے تھے پولیس نے ہلہ بول دیا اور مغویان کو بازیاب کروا لیا جبکہ ڈیرے کے مالک شمشاد سہو کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے، مغوی عمران اور امینہ بی بی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا ہمیں حبس بے جا میں رکھا گیا زنجیروں سے باندھا گیا اور دوران حراست بے پناہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ ہمیں شمشاد حیدر دادوآنہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر مردانہ نے اغوا کیا تھا اور ان ملزمان کی سرپرستی امیدوار صوبائی اسمبلی ایم پی اے مہر عامر حیات ہراج کر رہا ہے اور ہمیں معلوم نہیں ہمیں کیوں اغوا کیا تھا اور ہمیں دوران حراست ملزمان صرف یہی کہتے رہے کہ اپنے وارثان کو بلاو¿ ان سے بات کرواو¿ تاکہ ان سے ڈیل ہو سکے۔ پولیس افیسر چودھری ارشاد اور ظفر عباس نے میڈیا کو بتایا کہ ایف آ ئی آ ر کا اصل ملزم تو شمشاد حیدر دادوآ نہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ہے وہ مفرور ہے پولیس اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے جبکہ مغویان کا میڈیکل کروانے کے بعد اس مقدمہ میں تشدد کی دفعات کا اضافہ کیا جائیگا۔
مغوی بازیاب

ای پیپر-دی نیشن