ڈیرہ بگٹی اور حب میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد
کوئٹہ(بیورو رپورٹ)فرنٹیر کور بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی اور حب میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اوراسلحہ برآمد کرکے 14افراد کو گرفتار کرلیا۔ فرنٹیر کور بلوچستان کے ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کو فرنٹیر کور بلوچستان کے عملے نے شوئی کے علاقے روشن کالونی میں ایک کارروائی کے دوران 5کلو دھماکہ خیز مواد،ایک ٹائم بم ،ڈیوائس اور دیگر اشیاءبرآمد کرکے قبضے میں لے لیا تاہم کو ئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ حب کے علاقے لالا زار میں بھی فرنٹیر کور کے عملے کارروائی کرتے ہوئے 14افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 100کلو گرام دھماکہ خیز مواد ،ڈیٹونٹر،سیفٹی فیوز100عدد،دھماکہ خیز مواد میں استعما ل ہونے والا کیمیکل 1500کلو،2شارٹ گن اور دیگر اشیاءقبضے میں لے لی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکہ خیز تخریب کاری کی واردات میں استعمال کیا جانا تھا جس سے بڑے پیمانے پرجانی و مالی نقصان کا خدشہ تھا۔
ڈیرہ بگٹی /منصوبہ ناکام