وزیراعلی پنجاب نے 5 اضلاع میں ہائیکورٹ بنچ کی ایڈوائس گورنر کو بھجوا دی
لاہور (آن لائن) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب کے پانچ اضلاع میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق گذشتہ کئی ماہ سے فیصل آباد کے وکلاءنے فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے ہڑتال اور احتجاج شروع کررکھا تھا۔ انہوں نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کیخلاف تحریک بھی چلا رکھی تھی۔ اس ہڑتال کے بعد وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے فیصل آباد کے وکلاءکے اس مطالبے کو منظور کرتے ہوئے فیصل آباد سمیت پنجاب کے 5 اضلاع میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے سمری گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کو بھجوادی ہے۔ جن اضلاع میں بنچ کے قیام کی سمری ارسال کی گئی ہے ان میں فیصل آباد‘ سرگودھا‘ ساہیوال‘ ڈیرہ غازی خان اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔ گورنر پنجاب بنچ کے قیام کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاءبندیال سے مشاورت کے بعد دستخط کریں گے۔
ہائیکورٹ بنچ/ ایڈوائس