• news

وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کو ملٹری میوزیم میں سپرد خاک کر دیا گیا

کراکس (اے پی اے /این این آئی)وینزویلا کے آنجہانی صدر ہوگو شاویز کو ملٹری میوزیم میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ ملٹری میوزیم میں منتقلی کے دوران کراکس کی گلیوں میں ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کے ہزاروں مداح موجود تھے۔اس موقع پر وینزویلا کے قائم مقام صدر نکولس مدورو بھی موجود تھے۔شاویز کینسر کے مرض کے باعث 5 مارچ کو انتقال کر گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن