پہلے اللہ، امریکہ اور آرمی تھی، اب میڈیا اور چیف جسٹس بھی شامل ہوگئے : شیح رشید
راولپنڈی (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے اللہ ¾ امریکہ اور فوج تھی ¾ اب میڈیا اور چیف جسٹس بھی شامل ہوگئے ¾ لولے لنگڑے نگران وزیر اعظم نے کیا کر نا ہے ؟ جو بھی کر نا ہے وہ میڈیا اور سپریم کورٹ کریگی ۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں پہلے اللہ ،امریکہ اور فوج تھی مگر اب اس میں میڈیا اور چیف جسٹس بھی شامل ہو گئے۔ اس لئے لولے لنگڑے نگراں وزیر اعظم نے کیا کرنا ہے جو بھی کرنا ہے وہ میڈیا اور سپریم کورٹ کرےگی۔ انہوںنے کہاکہ65 برسوں میں پہلی بار پاکستان اس قابل ہوا ہے کہ ایک منتخب حکومت جمہوری طریق کار سے دوسرے منتخب عوامی نمائندوں کو اقتدار منتقل کرنے جا رہی ہے۔ اس لیے اپنی نوعیت کی اس پہلی نگراں حکومت کے ہر قدم پر سب کی نظریں لگی رہیں گی۔
شیخ رشید