ایم کیوایم کواقتدار دیں، جنگ کے بغیر کشمیر آزاد کرا دونگا: الطاف حسین
لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین نے کہا ہے کہ میں ایسا پاکستان چاہتا ہوں جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔نبیل گبول ایم کیو ایم میں شامل ہوئے جس پر بے حد خوش ہوں۔ایم کیو ایم کے 29 ویں یوم تاساسیس کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و پیار کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ یوم تاسیس کی تیاریوں میں مصروف ہمارے کارکن شہید کر دیئے گئے۔ جب کوئی خوشی کا لمحہ آتا ہے تو ایسا کیوں ہوتا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ مجھے گولیوں سے بھون دیا جائے پھر بھی میرے خون سے انقلاب کے نعرے گونجیں گے۔ ڈرنے والا نہیں، مخالفت کو تسلیم کرنے والا ہوں۔ہمیشہ امن اور صبر کی تلقین کی۔یقین ہے پاکستان کا نظام بدلے گا۔خود کو عوام کی عدالت میں پیش کیا ہے۔خزانہ لوٹنے کا الزام ثابت ہو گیا تو خو د پھانسی پر چڑھ جاﺅنگا۔انہوں نے کہا کہ کبھی چوری نہیں کی، دعا ہے مرنے تک چوری کا الزام نہ لگے۔بے جا اور جھوٹ الزامات مت لگائیں، روز محشر جواب دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ صبر کے پیمانے کو نہ توڑیں ورنہ سب کچھ ٹوٹ جائیگا۔غریب عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی۔قوم کی حرمت بچانے کا وقت آگیا تو اسی لمحے پاکستان آ جاﺅں گا۔دوسروں کو بڑے بڑے مناصب عطا کیے خود کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔پروپیگنڈہ پھیلایا جارہا ہے کہ الطاف حسین موذی مرض میں مبتلا ہے۔مرنا تو ہر کسی کو ہے لیکن مجھے کوئی موذی مرض لاحق نہیں۔زندگی کے ختم ہونے کا تو کسی کو نہیں پتہ۔آپ مجھے اجازت دو تو میں وردی پہن کر فوج کی قیادت کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ میں نے وفاقی وزرائ، صدر یا گورنر سے کون سے فوائد حاصل کئے حالانکہ میں نے ایک گز زمین بھی الاٹ نہیں کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کواقتدار دیں جنگ کے بغیر کشمیرآزاد کرا دونگا۔
الطاف حسین