سابق وفاقی وزرائ، وزرائے مملکت اور مشیروں کو گاڑیاں، سامان واپس کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز+ایجنسیاں) سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی جانب سے تمام سابق وفاقی وزرا، وزرائے مملکت ،مشیران ، اور خصوصی معا ونین کو سرکاری گاڑیاں اور دیگر سرکاری سامان فوری طور پر واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام سابق وفاقی وزرا، وزارئے مملکت ، مشیران اور خصوصی معاونین جن کے پاس سرکاری گاڑیاں اور دیگر تمام سرکاری سامان تھا ، وہ فوری طور پر واپس کریں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پرسنل سٹاف کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں اور دیگر سرکاری سامان بھی فوری طور پر واپس کیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی تحلیل اور وفاقی کابینہ ختم کردی گئی تھی۔علاوہ ازیں سیکرٹری ہاﺅسنگ ناصر حیات نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزرا اور وزراءمملکت 15 روز تک سرکاری رہائش گاہیں استعمال کرسکتے ہیں۔ عہدہ ختم ہونے کے 15 روز تک رہائش گاہیں رکھنے کی قانون اجازت دیتا ہے۔ مشیر اور معاونین خصوصی بھی 15 روز تک سرکاری رہائش گاہیں استعمال کر سکتے ہیں۔
سامان واپس ہدایت