• news
  • image

الیکشن کمشن کا اجلاس آج ہو گاسکیورٹی اور دیگر امور پر غور کیا جائیگا

اسلام آباد (خبرنگار)آئندہ الےکشن کی تےارےوں کے سلسلے مےں الےکشن کمشن مےں الےکشن کمشنر فخرالدےن جی ابراہےم کی سربراہی مےں آج اجلاس ہوگا۔ جس مےں الےکشن کمشن کے چاروں ارکان سمےت اعلیٰ عہدےدار شرکت کرےں گے۔ اجلاس مےں نامزدگی پےپرز کی سکروٹنی کے مےکانزم سمےت نئے انتخابی فہرست مےں شامل ہونے والے نئے ووٹروں اور ملک مےں سکےورٹی کے معاملات پر بھی غور کےا جائے گا۔ الےکشن کمشن نے 19مارچ کو اےک دوسرے اجلاس مےں ان تمام سےاسی جماعتوں کو اجلاس مےں مدعو کےا ہے جنہوںنے انتخابی نشانوں کی الاٹمنٹ کے لئے الےکشن کمشن کو درخواستےں دے رکھی ہےں۔ اس سلسلے مےں الےکشن کمشن نے سےاسی پارٹےوں کوخط لکھا ہے کہ وہ اپنے اپنے نمائندوں کی الےکشن کمشن مےں ہونے والے اجلاس مےں شرکت ممکن بنائےں بصورت دےگر الےکشن کمشن سےاسی پارٹےوں کو ان کی ترجیحات کے مطابق انتخابی نشان الاٹ کردے گا اور پھر کسی کا اعتراض قبول نہےں کےا جائے گا۔
الیکشن کمشن

epaper

ای پیپر-دی نیشن