• news

پاکستان کرکٹ بورڈ بھی انکم ٹیکس کا نادہندہ نکل آیا

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ انکم ٹیکس کا نادہندہ نکلا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پر ٹی وی رائٹس کے ٹھیکوں پر ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پانچ کروڑ روپے کی وصولی کیلئے پی سی بی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے جس کے جواب میں پی سی بی نے ابھی تک کوئی موقف نہیں دیا۔

ای پیپر-دی نیشن