• news

ڈی جی سپورٹس پنجاب کی مخالفت‘ منٹو پارک میں پارکنگ سٹینڈ محکمہ آرکیالوجی کے لئے مختص کرنے کی منظوری

لاہور(اشرف چودھری) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کی مخالفت کے باوجود سیکرٹری سپورٹس نے منٹوپارک میں موجود پارکنگ سٹینڈ کو محکمہ آرکیالوجی کے لیے مختص کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ سٹینڈ سے حاصل ہونے والی آمدنی کا نصف بھی اسی محکمے کو دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہی قلعہ کے باہر محکمہ آرکیالوجی کا پارکنگ سٹینڈ واقع ہے جس سے سرکاری خزانے کو روانہ کی بنیاد پر ساڑھے نو ہزار روپے کرایہ کی مد میں حاصل ہوتے ہیں۔ سیکرٹری سپورٹس و آرکیالوجی نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب کی مخالفت کے باوجود منٹو پارک میں واقع پارکنگ سٹینڈ جو وہاں کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے آنے والے کھلاڑیوں کے لیے مختص ہے وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں تمام تفریحی پارکوں میں پارکنگ سٹینڈ پر کسی قسم کے کوئی چارجز وصول نہیں کیے جاتے ہیں۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب کے احکامات کے بعد منٹو پارک میں بننے والے پارکنگ سٹینڈ سے محکمہ آرکیالوجی کی جانب سے پارکنگ فیس لاگو ہو جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرکیالوجی کو روزانہ کی بنیاد پر حاصل ہونے والے 9 ہزار روپے سے زائد انکم کا نصف حصہ سپورٹس بورڈ پنجاب کو دیا جائے گا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا منٹو پارک میں واقع کنٹین کو بھی ختم کرنے کے بارے میں غور کیا جا رہا ہے جبکہ اس کنٹین سے سپورٹس بورڈ پنجاب کو ماہانہ 85 ہزار روپے کرایہ وصول ہوتا ہے۔ پارکنگ سٹینڈ کے متعلق نئے احکامات میں کنٹین کو مکمل طور کر گرا کر تمام جگہ کو پارکنگ کے لیے استعمال کرنے کے بارے میں غور کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن