جھوٹا پراپیگنڈا کرنیوالوں کے ہاتھوں میں کچھ نہیں آئیگا: نادیہ حسین
لاہور(آئی این پی) اداکارہ و ماڈل نادےہ حسےن نے کہا ہے کہ میرے خلاف جھوٹے پراپیگنڈے کرنیوالوں کے ہاتھوں میں کچھ نہیں آئیگا‘ میں ہر گزرتے دن میں کامیابی کی منازل طے کر رہی ہوں اور میرے خلاف ہونیوالی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔ کچھ لوگ بروقت میرے خلاف پراپیگنڈے کر کے مجھے بدنام کرنے کی کوششیں کر رہے ہوتے ہیں اور ان کا مقصد مجھے فیشن اور شوبز انڈسٹری سے آﺅٹ کروانا ہے لیکن وہ پہلے کامیاب ہوئے ہیں اور نہ ہی آئندہ ہوں گے۔ مےں نے پروڈکشن مےں آنےکا فےصلہ سوچ سمجھ کر کےا ہے اور مجھے ےقےن ہے کہ مےں جس طر ح دےگر شعبوں مےں کامےاب ہوئی ہوں ےہاں بھی کامےاب ہونگی۔