• news

افغانستان : امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ‘ ایک فوجی ہلاک

کابل (اے ایف پی+ ایجنسیاں) افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ایک نیٹو فوجی ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان صوبہ قندھار کے ضلع دمان میں امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ دوران ہفتے افغانستان میں تباہ ہونے والا یہ دوسرا امریکی ہیلی کاپٹر ہے۔ ایساف ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی تاحال کوئی وجہ سمجھ نہیں آ سکی۔ دوسری طرف کابل بنک سکینڈل میں ملزموں کو کم سزا دینے کے عدالتی فیصلے پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ مقامی این جی او کے چیئرمین معظم کے مطابق منظم طریقے سے تقریباً ایک ارب ڈالر کی کرپشن سے بنک دیوالیہ ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن