سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی 20ویں برسی آج منائی جائیگی
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کے سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 20برس بیت گئے۔ ان کی بیسویں برسی18مارچ پیرکو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام قرآن خوانی،فاتحہ خوانی اوردیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں مرحوم محمد خان جونیجوکی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ محمد خان جونیجو پاکستان کے دسویں وزیر اعظم تھے وہ24مارچ 1985ءسے 29مئی1988ءتک وزیراعظم رہے ہیں۔