بادامی باغ واقعہ پر سیاست چمکانے کی کوشش کرنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیںشجاعت کے بیان پر اقلیتی ارکان پارلیمنٹ کا تبصرہ
لاہور (خبرنگار) سینیٹر کامران مائیکل اور ارکان اسمبلی ڈاکٹر درشن اور طاہر سندھو نے کہا بادامی باغ واقعہ پر سیاست چمکانے کی کوشش کرنے والے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو سہارا نہیں دے سکتے۔ اس واقعہ کی آڑ میں پوائنٹ سکورنگ چودھری شجاعت کی تنگ نظری کی علامت ہے۔ چودھری شجاعت کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اقلیتی ارکان پارلیمنٹ نے کہا بادامی باغ واقعہ پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں۔