حکومت کی آخری 72گھنٹوں میں لوٹ مار کا چیف جسٹس نوٹس لیں: شیخ رشید
لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے نگران وزیراعظم کا معاملہ الیکشن کمشن میں گیا تو پیپلزپارٹی مرضی کا وزیراعظم لانے میں کامیاب ہو جائیگی، حکومت نے آخری 72گھنٹوں میں جو لوٹ مار کی ہے چیف جسٹس ازخود نوٹس لیکر اس کی انکوائری کرائیں، آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا حشر بہت برا ہو گا، ملک کے نوجوانوں نے اپنے ووٹ کا درست استعمال کیا تو ملک کا نقشہ بدل جائیگا۔ ایک انٹرویو میں یہ بات کہی۔
نہوں نے کہا آصف زرداری کی سیاست کی ابھی تک کسی کو سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں اور کیا کر رہے ہیں مگر میاں نوازشریف کو یہ بھی معلوم ہونا چاہئے نگران وزیراعظم کا مسئلہ الیکشن کمشن سے پہلے حل نہ ہو سکا تو اس کا فائدہ پیپلزپارٹی کو ہوگا۔ انہوں نے کہا میں اب بھی آئندہ انتخابات میں امن و امان کے حوالے سے حالات انتہائی تباہ کن ہی دیکھ رہا ہوں۔
خیبر پی کے کی سیاسی جماعتوں نے حلقے کی سطح پر علیحدہ علیحدہ اتحاد کے فارمولے پر غور شروع کردیا: برطانوی میڈیا
پشاور (این این آئی)صوبہ خیبرپی کے میں سیاسی جماعتیں انتخابات کےلئے ہر حلقے کی سطح پر علیحدہ علیحدہ اتحاد کے فارمولے پر غور کر شروع کر دیا ہے جبکہ مبصرین نے کہا ہے کہ اتحاد ٹھیکیداری نظام کی طرح ہوں گے ¾ ہر حلقے کا الگ ٹھیکہ ہو گا برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں یہ بات کہی گئی۔