• news

مولانا فضل الرحمٰن اسلام کی آڑ میں ذاتی مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں: مولانا زبیر البازی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام (نظریاتی ) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد زبیر البازی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اسلام کی آڑ میںاپنے ذاتی مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن اب عوام انکے دھوکے میں نہیں آئینگے‘ مولانا فضل الرحمن نے بین الاقوامی خفیہ ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پرویز مشرف کا ساتھ دیا اور لال مسجد سمیت پاکستان کوتباہی کے راستے پرڈالنے والے تمام اقدامات میں یہ برابر کے شریک ہیں‘ ملک میں جب تک حقیقی اسلامی نظام کانفاذ نہیںہوتا مسائل سے چھٹکارا نہیں پایا جا سکتا‘ ڈیرہ اسماعیل خان سے الیکشن لڑوں گا اور مولانا فضل الرحمان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن