65 برس سے اسلام کے نفاذ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں: جے یو آئی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی (ف)ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لئے کوشاں ہے اور اسی نظام کے نفاذ سے ہی ملک مسائل سے آزاد ہو سکتا ہے۔ جے یو آئی کا مقصد وطن عزیز میں اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ ہے، مو جو دہ بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں ہے گذشتہ 65برس سے اسلام کے نفاذ کے راستے میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیںیہ باتیں جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد امجد خان نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر قاری ثناءاللہ، حافظ اطہر عزیز، حاجی محمد قیوم، محمد افضل خان، قاری امجد سعید، قاری زبیر احمد، حافظ عبدالواجد، حافظ محسن امین، محمد قاسم افضل،حافظ صہیب احمد اور دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے مفادات کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام ہے اسی نظام کی نخوست سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی صرف نعروں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عوام کی فلاح کے لئے پیغمبر انقلاب کا دیا ہوا منشور رکھتی ہے اسی منشور کا نام نظام مصطفی ہے جس سے جے یو آئی ملک میں نافذ کر کے دم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ 31مارچ کو مینار پا کستان میں اسلام زندہ باد کانفرنس میں ملک سے سرمایہ درانہ اور جاگیر دارانہ نظام کو دفن کی تحریک کا آغاز ہو گا۔