• news

مسلم حکمران قرآن کو منشور بنا لیں امت مسلمہ کی عظمت رفتہ بحال ہو گی: ریاض حسین شاہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل سنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سےّد رےاض حسےن شاہ نے کہا ہے کہ قرآن مجےد اللہ کی آخری کتاب ہداےت ہے۔ مسلم حکمران قرآن کو اپنا منشور بنا لےں تو امت مسلمہ کی عظمت رفتہ بحال ہوسکتی ہے۔ مسلمان قرآن اور صاحب قرآن سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں۔ قرآنی فکر کو اپنانا ہی دنےا و آخرت مےں کامےابی کی ضمانت ہے۔ قرآن دستورِ انسانےت اور سرچشمہ انقلاب ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد لاہور مےں سالانہ مرکزی درس قرآن کے ہزاروں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان تلاوت قرآن کو معمول بنائےں اور قرآن مجےد کو پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کی روش اختےار کریں۔ قرآنی تعلےمات کی روشنیاں ہی جہالت و گمراہی کے اندھےرے دور کرسکتی ہےں۔ مسلمان فکر قرآن کے اجالوں سے اپنے گھروں کو روشن کریں۔

ای پیپر-دی نیشن