پیپلز پارٹی اور ق لیگ کو پائی پائی کا حساب دینا ہو گا: شمسہ یوسف
لاہور (خبرنگار) مسلم لیگ (ن) کی رہنما شمسہ یوسف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کو پائی پائی کا حساب دینا ہو گا۔ پیپلز پارٹی کا یوم حساب قریب ہے۔ عام انتخابات میں عوام اس کے ظلم و ستم کا حساب لیں گے۔ مسلم لیگ ق سے قوم نے 2008ءکے عام انتخابات میں بدلہ لے لیا تھا لیکن اس جماعت کو پھر عقل نہ آئی اور ایک کرپٹ جماعت سے جا ملی۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق نے بہت لوٹ مار کر لی ہے۔ ان دونوں جماعتوں نے مفادات کی سیاست کی ہے جس سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ کرپٹ لیگ اور کرپٹ پارٹی کا اتحاد چکناچور ہونے والا ہے۔ یہ دونوں جماعتیں ہمیشہ جھوٹ بولتی آئی ہیں۔ جھوٹ بولنے والے اب ایوانوں میں نہیں پہچ سکیں گے، انہیں سڑکوں پر اپنے کئے کا حساب دینا ہو گا۔