• news

ایم ایم عالم حکمرانوں، سیاستدانوں سے نالاں تھے، بستر علالت پر جانے سے قبل نوائے وقت کراچی کا خصوصی دورہ کیا

کراچی (سالک مجید: وقائع نگار) پاکستان ایئر فورس کے آل ٹائم گریٹر ہیرو ایم ایم عالم نے بستر علالت پر جانے سے کچھ روز قبل کراچی میں نوائے وقت کے دفتر کا خصوصی دورہ کیا تھا اور ریذیڈنٹ ایڈیٹر سعید خاور سمیت نوائے وقت کے عملے سے تفصیلی ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر ایم ایم عالم کا کہنا تھا وہ پاکستان کو عالم اسلام میں ایک لیڈر ملک دیکھنے کے خواہشمند ہیں کیونکہ مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل عطا کئے ہیں اور پاکستانی قوم میں زبردست صلاحیتیں موجودہیں مختلف شعبوں میں پاکستان کے فرزندوں نے ثابت کیا ہے وہ بے مثال ہیں ایم ایم عالم پاکستانی حکمرانوں اور سیاستدانوں سے نالاں تھے سیاسی جماعتوں کے رویئے اور کارکردگی سے وہ ناخوش تھے اور پاکستان میں اسلامی انقلاب کے آرزومند تھے ان کو اسلامی تعلیمات اور فلسفہ حیات میں ہی پاکستانی عوام کے مسائل کا حل نظر آتا تھا اور ان کو یقین تھا اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی پاکستان کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن رکھا جاسکتا ہے وہ سمجھتے تھے پاکستان کے دشمن ہر وقت پاکستان کیخلاف گھناﺅنی سازشوں میں مصروف ہیں اور ملک کو باہر سے جتنے خطرات ہیں اتنے ہی خطرات ملک کے اندر سے بھی ہیں اور قوم کو چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی صفوں میں مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن