• news

قومی ٹیم ایشین سٹائل کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے 25 مارچ کو بھارت جائے گی

اسلام آباد (اے پی پی) قومی 13 رکنی کبڈی ٹیم ایشین سٹائل کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے 25 مارچ کو بھارت روانہ ہوگی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور نے بتایا کہ ایشین سٹائل کبڈی ورلڈکپ 27 سے 31 مارچ تک بھارت میں ہوگی۔ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے 10 کھلاڑی اور 31آفیشلز جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نوشہرہ میں جاری ہے اور ایونٹ کی تیاری کیلئے بھرپور محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ قومی کبڈی ٹیم ایونٹ میں کامیابی حاصل کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن