بارش کے باعث نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا
ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں درمیان ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ موسلا دار بارش کی وجہ سے میچ کے پانچویں اور آخری روز کا کھیل نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ نے فالو آن کے بعد اپنی دوسری نامکمل اننگز 162 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کرنی تھی مگر موسلا دار بارش کے باعث ایک گیند بھی نہ پھینکی جا سکی۔