انعام میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ فری بیٹرز کلب نے جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) فری بیٹرز کلب نے مبشر نعیم میموریل کلب کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق اقبال پارک گرا¶نڈ میں مبشر نعیم کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 210 رنز بنائے جشس میں انعام جاوید نے 55، سلیم نے 45، راحت نے 39 رنز بنائے۔ فری بیٹرز کلب کی جانب سے توفیق نے 29 رنز دے کر 3 عباس نے 47 رنز دے کر 2 محمد افضال نے 21 رنز دے کر 2 وکٹ حاصل کی۔فری بیٹرز کلب نے 220 رنز بنا کر میچ جیت لیا جس میں آصف اقبال نے 65، آصف نواز نے 45، محمد افضال نے 37، فہیم نے 40 رنز بنائے۔ مبشر نعیم کلب کی جانب سے انعام جاوید نے 37 رنز دے کر 3، سلیم پال نے 55 رنز دے کر 2 وکٹ حاصل کیں۔ آصف نواز نے 3 کیچ 3 سٹمیپ آ¶ٹ کئے اور شاندار وکٹ کیپنگ پر مین آف دی میچ کا انعام حاصل کیا۔