• news

پی جی ایم آئی و امیرالدین میڈیکل کالج کا سالانہ سپورٹس ڈے 22 مارچ کو ہو گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ و امیرالدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس ڈے 22 مارچ کو پنجاب سٹیڈیم میں ہو گا۔ پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ رنگارنگ تقریب مختلف گیمز چاٹی ریس، تھری لیگ ریس، بیک ریس اور ریلے ریس کے علاوہ میوزیکل چیئرز، بینڈ مارچ اورگول گپے کھانے کے مقابلوں جیسے دلچسپ ایونٹ سے مزین ہو گی۔ سپورٹس ڈے میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی فیملیز بھی شرکت کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن