• news

لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کا سپورٹس ڈے 21 مارچ کو ہو گا

لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا سالانہ سپورٹس ڈے 21 مارچ کو ہو گا۔ ڈائریکٹر سپورٹس شاہینہ اشتیاق نے بتایا کہ سپورٹس میں طالبات کیلئے ایروبکس، 200 میٹر ریس، رکاوٹی ریس، جمناسٹک شو، 400 میٹر ریس، چاٹی ریس، ریلے ریس، بیلنس ریس اور رسہ کشی کے مقابلے ہوں گے۔ درجہ چہارم کے ملازمین کیلئے دوڑ، ایڈمن سٹاف کیلئے بوری ریس اور مہمانوں کیلئے میوزیکل چیئر کے مقابلے ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن