• news

سپرایٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ 26 مارچ سے شروع ہو گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپرایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 26 مارچ سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی منتقل کر دیا جس کے بعد سپرایٹ کی میزبانی لاہور کو سونپ دی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ گذشتہ روز گرا¶نڈ کے عملے نے وقفے وقفے سے گھاس کو پانی لگانے کا عمل جاری رکھا۔کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو بھی اس سلسلہ میں باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام سنیئر کھلاڑیوں کی ٹورنامنٹ میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی ترتیب دیدی۔ سلیکشن کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ ریجنل ٹیموں جنہوں نے سپر ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کر رکھا ہے۔ اس ریجن کے ٹیسٹ کرکٹرز کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن