• news

سیاستدان نگران وزیراعظم کے نام پر متفق نہیں ہو سکے‘ عوام کیلئے کیا کرینگے: شہری

لاہور (لیڈی رپورٹر) عوامی حلقوں نے نگراں وزیراعظم کیلئے ایک نام پر متفق نہ ہونے والے سیاستدانوں پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڈ لاک سے تمام سیاستدانوں کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگ گیا جو انتخابی جلسوں میں ملک و قوم کے مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں بہتر ہے ہٹ دھرم سیاستدان سیاست سے کنارہ کش ہو جائیں اور عوام کی خدمت کا حقیقی جذبہ رکھنے والوںکو موقع دیں۔ گزشتہ روز عوامی سروے میں نوائے وقت سے گفتگو میں مزنگ کے رہائشی احمد سلیم اور نگینہ شہزادی نے کہا کہ جب یہ لوگ نگران وزیراعظم کے نام پر متفق نہیں ہو سکتے تو عوام کیلئے کیا کریں گے۔ اچھرہ کے رہائشی فیصل محمود اور نازش فردوس نے کہا کہ قومی اسمبلی کا آئینی میعاد پوری کرکے تحلیل ہونا بلاشبہ جمہوریت کے سفر میں اہم پیشرفت ہے۔ گلشن راوی کے منظور اقبال اور ندیم حسن نے کہا کہ حکومت نے عوام دشمن پالیسیوںاور بدترین حکمرانی کے باعث عوام کو اندھے کنویں کی جانب دھکیلنے میںکوئی کسر نہیںچھوڑی۔

ای پیپر-دی نیشن