• news

شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ کے فرار کا ذمہ دار پی آئی اے کا سٹیشن مینجر ہے: ایف آئی اے

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے حکام نے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی بیرون ملک فرار پر رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق امیگریشن کاﺅنٹر پر شاہ رخ جتوئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں ملی۔ شاہ رخ جتوئی کو پی آئی اے حکام نے سہولت فراہم کی۔ وہ امیگریشن کلیئرنس کے بغیر بیرون ملک فرار ہوگیا۔ امیگریشن حکام کیخلاف اسکے باوجود محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ امیگریشن حکام کیخلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ قومی ائرلائن کا عملہ بغیر کسی اتھارٹی بلاول ہاﺅس میں رکھا گیا۔ پی آئی اے کے سٹیشن منیجر ذمہ دار ہیں۔ اسکے خلاف غفلت برتنے پر فوجداری اور محکمانہ کارروائی کی جائے۔ 10 ملزمان کو گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ تمام ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ عدالت نے شاہ رخ جتوئی کا معاملہ نمٹا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن