مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے الیکشن ترانے راحت فتح علی تیار کر رہے ہیں
لاہور (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے الیکشن مہم کے لئے ترانے تیار کرنے شروع کر دئیے ہیں جبکہ دونوں جماعتیں ایک ہی گلوکار سے اپنے الیکشن کے ترانے تیار کروا رہی ہیں اور راحت فتح علی ان دنوں دونوں جماعتوں کے ترانے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن ماضی کے بڑے پراجیکٹ اور اپنی لیڈر شپ کے ایٹمی دھماکوں میں پریشر مسترد کرنے اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے اور گزشتہ پانچ سالہ دور میں وزیراعلی کے سیلاب زدگان کے امداد سے لے کر میٹرو بس کے منصوبے کو اپنے الیکشن ترانے کا حصہ بنا رہی ہے تحریک انصاف نے قومی ایشوز تعلیم، یوتھ اور پاکستان کی امریکہ کی جنگ میں شمولیت کے نقصانات اور عمران خان کے اصولی موقف پر مشتمل ہوگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کا اعلان ہونے کے دو تین روز کے اندر اندر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف اپنے 23 مارچ کے جلسے سے پہلے اس ترانے کو ریلیز کر دیں گے۔