• news

نیب امور میں مداخلت کے الزامات کی تحقیقات کیلئے بنائے کمشن کا نوٹیفکیشن واپس

اسلام آباد(آن لائن) وزارت قانون و انصاف نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے امور میں کسی بیرونی ادارے کی مداخلت کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے جوڈیشل کمشن کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں وزارت قانون کے ترجمان نے کہا یہ نوٹیفکیشن غلطی سے جاری ہوا تھا اور وزارت قانون نے اسے فوری طور پر واپس لینے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے اس نوٹیفکیشن کے تحت جسٹس ریٹائرڈ مختار جونیجو اور جسٹس ریٹائرڈ محمد نواز عباسی پر مشتمل کمشن قائم کیا گیا تھا جس نے نیب کے امور میں کسی بھی شخصیت یا ادارے کی مداخلت کے بارے میں چیئرمین نیب کے الزامات کی تحقیقات کرنا تھی جو انہوں نے صدر زرداری کو لکھے گئے خط میں لگائے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن