• news

ق لیگ نے انور چیمہ کو پہلا ٹکٹ دیدیا، الیکشن میدان میں پوری طاقت سے اتریں گے: شجاعت

لاہور (ثناءنیوز) مسلم لیگ کے صدر و سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے سابق وفاقی وزیر انور علی چیمہ کو این اے 67 سے پاکستان مسلم لیگ کا پہلا ٹکٹ دے کر پارٹی ٹکٹ دینے کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر ق لیگ کے سینئر رہنما و پنجاب کے صدر چودھری پرویز الٰہی، میاں منیر، طارق عزیز بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نے اپنے مخلص کارکنوں کو ٹکٹ دینے کا آغاز کر دیا ہے، جنرل الیکشن میں ہم پوری قوت کے ساتھ میدان میں آئیں گے۔ مسلم لیگ ق چاروں صوبوںسے الیکشن میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہاکہ جن امیدواروں نے قومی اسمبلی کی ٹکٹ کے لئے درخواستیں دی ہیں ان پر اسلام آباد میں مسلم لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہمارے رابطے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن