جج بننے والا خاکروب کا بیٹا کچے گھر کا مکین ہے
کراچی (خصوصی رپورٹ) بلدیہ اوکاڑہ کے کچے گھر میں رہ کر جج بننے والا ذیشان عرف لبھا مسیح جس نے پبلک سروس کمشن کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی، نے بتایا صرف 6 ماہ کی محنت سے کمشن کا امتحان پاس کیا۔ دن کو پڑھاتا اور رات کو پڑھتا تھا۔ ماں کی دعاﺅں سے کامیابی ملی۔ امت کے مطابق انہوں نے کہا پاس ہونے کی خبر سن کر بوڑھے والد کی آنکھوں کی چمک بیان نہیں کرسکتا۔ بیٹوں کو پادری بناﺅں گا، ذیشان کا والد خاکروب ہے۔