• news

سخت پابندیاں بھی ایران کورویہ تبدیل کرنے میں ناکام رہیں، امریکہ

واشنگٹن(آن لائن)امریکہ نے کہا ہے کہ سخت پابندیاں بھی ایران کو اس کے ایٹمی رویے کو تبدیل کرنے میں ناکام رہی ہیں ۔امریکہ اور یورپی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کے خلاف سخت معاشی پابندیوں نے اس کی معیشت پر بڑا دباﺅ ڈالا ہے لیکن اس نے عوام میں بے چینی کا کوئی عنصر پیدا نہیں کیا جو اس کو اس کی ایٹمی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کے لئے قیادت پر دباﺅ بڑھا سکے ۔سفارتکاروں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کی ملکی تاریخ میں سخت پابندیوں کے باعث چار ماہ بعد ایران کی معیشت میں کچھ کمی آئی ہے لیکن فوری اسے فوری طور پر دیوالیہ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

ای پیپر-دی نیشن