• news

وزیراعلیٰ سندھ، فیصل عابدی، اویس ٹپی کیخلاف مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 کراچی (آئی این پی ) ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ شاہ نواز طارق کی عدالت نے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ ، فیصل رضا عابدی، اویس ٹپی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ شاہ نواز طارق کی عدالت میں داخل درخواست میں درخواست گذار رجھان اللہ آفریدی نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کا پرانا کارکن ہے اور این اے 242 سے الیکشن میں حصہ لے چکاہے ۔ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد درخواست گذار نے ناہید خان اور صفدر عباسی کا ساتھ دیا جس پر مدعا علیہان مجھ سے ناراض ہوگئے اور اویس ٹپی نے میری جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ 10 مارچ کو صفدر عباسی کے گھر اجلاس میں شرکت کی تو مدعا علیہان نے میرے گھر پر کریکر سے حملہ کرا یا لیکن ایس ایچ او سائٹ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہاہے ۔

ای پیپر-دی نیشن