پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر پر اے این پی نے سینٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی
اسلام آبا د (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی نے پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹ میں تحریک التواءجمع کرادی۔ پیرکو سینیٹ میں اے این پی نے تحریک التواءجمع کرائی ہے۔ تحریک التواءپر سینیٹر زاہد خان ، سینیٹر افرا سیاب خٹک، سینیٹر شاہی سید اور سینیٹر داﺅد خان کے دستخط موجود ہیں۔