• news

پلاننگ کمشن نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کےلئے 140 ارب 20 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیئے

اسلام آباد(این این آئی) پلاننگ کمشن آف پاکستان نے رواں مالی سال کے دوران پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کےلئے 140 ارب 20 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے ہیں۔ پلاننگ کمشن کے اعدادوشمار کے مطابق 15 مارچ2013ءتک ساڑھے آٹھ ماہ کے دوران انفراسٹرکچر کے مختلف منصوبوں کےلئے 74 ارب 80 کروڑ روپے جاری کئے ہیں جبکہ سماجی شعبہ کے منصوبہ جات کےلئے 61 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری۔ دیگر مختلف شعبوں کے متفرق منصوبوں کےلئے ایک ارب 50 کروڑ روپے جبکہ ایرا کے زیر تکمیل منصوبہ جات کےلئے 2 ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن