• news

چھوٹے کاروبار سے روزگار کے نئے مواقع پیداہورہے ہیں:عاطف باجوہ

کراچی (کامرس رپورٹر) بینک الفلاح لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آل ورلڈ نیٹ ورک کے ساتھ شانہ بشانہ پاکستان فاسٹ گروتھ 100 (Pakistan 100) پروگرام کی معاونت کے لئے اس پروگرام کا صف اول کا سپانسر ہو گا۔ آل ورلڈ نیٹ ورک انکارپوریٹڈ کے شریک بانی ہارورڈ بزنس سکول کے پروفیسر مائیکل پورٹر ہیں، جنہوں نے سال 2012 ءمیں Pakistan 100 کا اجراءکیا۔ یہ پاکستان میں سب سے جدید ، تیزی سے متحرک اور ترقی پسند نجی کمپنیوں کی درجہ بندی کی ایک اہم کوشش ہے۔ بینک الفلاح کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ، عاطف باجوہ نے دبئی میں عریبیا500 ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ”درمیانے درجے کی صنعت کا شعبہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے،معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے ،خوشحالی کو فروغ دینے اور مستقبل کی اقتصادی ترقی کو تیز تر کرنے کا انجن ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار SME کی ترقی اور کاروباری ادارے بینک کی کاروباری اور سماجی توجہ کے کلیدی عناصر ہیں۔ہم ایک ایسے منفرد عالمی اقدام کی حمایت اور مدد کرنے کا موقع ملنے پر بہت پر جوش ہیں جو پاکستان اور اس سے باہر قائم کاروباری اداروں کی جانب سے مسلمہ ہے۔یہ پاکستان کا ایک اور رخ ہے جسے لازمی طور پر سننا چاہئے۔ یہ جدت طراز پیش بینی ہے، ایک عزم ہے، ایک کامیابی ہے۔“Pakistan 100 کے 80 سے زائد پاکستانی کلاروباری اداروں کا عریبیہ 500 ایوارڈز میں شرکت کے لئے دبئی کا سفر کیا :آل ورلد نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور شریک بانی آل ورلڈ نیٹ ورک ڈیرڈری ایم کوائل نے کہا ” آل ورلڈ نیٹ ورک کو بہت خوشی ہے کہ بینک الفلاح  Pakistan 100 پروگرام کی ترقی اور فروغ کے لئے شانہ بشانہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ پاکستان 100 کے لئے ان کی معاونت اور حمایت پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لئے ان کے عزم کی پہلے ہی سے ٹھوس اور مستحکم شہرت میں اضافے کا باعث ہوگی ۔ کسی کو توقع بھی نہیں تھی ، لیکن پاکستان 100 پروگرام نے آل ورلڈ ریکارڈ کے ترقی، شفافیت اور مسابقت کے ریکارڈ توڑ دیئے۔یہ ہر ملک کے خوابوں کی زندہ تعبیر ہے ۔ اور اب جب سے بینک الفلاح منظر پر آیا ہے تو ہم اس کے ساتھ ایک صف اول کی کاروباری قوم کی حیثیت سے کام کرنے اور پاکستان کی تعمیر میں پیشرفت کرسکتے ہیں۔“

ای پیپر-دی نیشن