• news

عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے: مولانا حسین احمد اعوان

لاہور (خصوصی رپورٹر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حسین احمد اعوان مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جے یو آئی نے مدرسہ حسینیہ ترتیل القرآن D-2گرین ٹاﺅن لاہور میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے اور اس عقیدہ ختم نبوت پر غیرمشروط طور پر ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے۔ تقریب سے قاری محمد حنیف ربانی، علامہ شفیع محمد چار نکاتی، مولانا عبدالرحمن جامی نقشبندی، قاری محمد اقبال جہلمی، صاحبزادہ نورالحسن اعوان و دیگر رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن