• news

الیکشن کمشن کی معاونت، نیب چاروں صوبوں میں مانیٹرنگ سیل بنائے گا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے الیکشن کمشن کی معاونت کیلئے چاروں صوبوں میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب الیکشن کمشن اسلام آباد میں بھی معاونت کیلئے سیل قائم کرے گا۔ امیدوار کی مکمل تفصیلات 24 گھنٹے میں الیکشن کمشن کو فراہم کی جا سکیں گی۔ الیکشن کمشن کی ہدایت پر نیب الیکشن سیل قائم کئے جا رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن