ڈینئل پرل کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کا امیر گرفتار، اہل خانہ کا خیرمقدم
نیویارک (ثناءنیوز+ اے ایف پی) امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اہل خانہ نے پاکستان میں ان کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث کالعدم تنظیم کے سابق امیر کو گرفتار کئے جانے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق قاری عبدالحئی عرف اسد اللہ کو اتوار کے روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے حراست میں لیا گیا تھا۔ اسد اللہ پر الزام ہے کہ 2002ءمیں دی وال سٹریٹ جرنل کے جنوبی ایشیا کے لئے بیورو چیف، امریکی صحافی کے قتل میں وہ بھی ملوث ہیں۔ لاس اینجلس میں رہائش پذیر روتھ اور جوڈ پرل نے نیویارک میں واقع ڈینیئل پرل فاﺅنڈیشن کے ذریعے جاری ایک بیان میں اسد اللہ کی گرفتاری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم اس حالیہ گرفتاری پر شکر گزار ہیں اور ا±مید کرتے ہیں کہ ہمارے بیٹے کے اغوا اور پھر اس کے قتل میں ملوث ملزمان کو تیز رفتار عدالتی کارروائی کے ذریعے سزا دی جائے گی۔ یاد رہے کہ پرل کو 23 جنوری 2002ءمیں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا، جب وہ عسکریت پسندوں کے حوالے سے ایک خبر پر تحقیق کر رہے تھے۔ ان کے اغوا کے تقریباً ایک ہی مہینے بعد امریکی قونصل خانے کو ایک وڈیو بھیجی گئی تھی جس میں پرل کا سر تن سے ج±دا کرنے کا عمل ریکارڈ تھا۔