• news

شاہ زیب کیس: سندھ ہائیکورٹ نے پراسیکیوٹر مظفر سولنگی کی تقرری کالعدم قرار دے دی

کراچی (وقائع نگار + نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں نئے سرکاری پراسیکیوٹر مظفر سولنگی کی تقرری کالعدم قرار دیدی جن کا تعلق ملزم شاہ رخ جتوئی کے گاﺅں سے ہے۔ جسٹس مقبول باقر نے چیمبر میں کیس سننے کے بعد درخواست نمٹا دی۔ عدالتی پراسیکیوٹر کی تقرری کیلئے سیکرٹری قانون کو اختیار دےدیا۔ عدالت نے سیکرٹری قانون غلام نبی شاہ کو ہدایت کی کہ شاہ زیب قتل کیس کی پیروی کیلئے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کیا جائے۔ فاضل عدالت نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ آئندہ پراسیکیوٹر کی تبدیلی عدالت کی اجازت کے بغیر نہ کی جائے۔ علاوہ ازیں منتظر علی مہدی ایڈووکیٹ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3 میں سرکاری وکیل مقرر ہو گئے۔ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن