• news

واپس آ رہا ہوں، سابق صدرکا پروٹوکول ، بلٹ پروف گاڑی دی جائے: مشرف

دبئی + اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف نے سابق صدر پاکستان کی حیثیت سے سکیورٹی کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے حکومت کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وطن واپس آ رہا ہوں۔ بلٹ پروف گاڑی فراہم کی جائے۔ آئی این پی کے مطابق پرویز مشرف کو وطن واپس آنے پر سابق صدرکا پروٹوکول اور سکیورٹی دی جائے گی، سابق صدر نے اپنا سکیورٹی پلان خود تیار کرتے ہوئے فول پروف سکیورٹی کے لئے فوج سے درخواست کردی، سابق صدر صرف ڈاکٹرعشرت حسین کے نگران وزیراعظم بننے کی صورت میں ہی پاکستان آئیںگے۔ گزشتہ روز اے پی ایم ایل کے ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی پاکستان آمد پر انہیں بلیو بک کے مطابق سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن