• news

ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 10 ممالک نے تصدیق کردی

کراچی/اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) کراچی میں ہونیوالی ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے لئے بھارت سمیت 10 ممالک نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ایشین سنوکر چیمپئن شپ 27 اپریل سے 3 مئی تک کراچی میں منعقد ہو گی۔ چیمپئن شپ کے لئے بھارت سمیت 10 ممالک نے شرکت کی تصدیق کر دی۔ بھارت کے علاوہ ایران، افغانستان، تھائی لینڈ، سری لنکا، کوریا، منگولیا، چین، قطر اور ہانگ کانگ شرکت کریں گے۔ پاکستان سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ایونٹ میں 20ممالک کی شرکت کی امید ہے۔ قومی ٹیم ایشین جونیئر سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 28 مارچ کو بھارت روانہ ہوگی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن حکام کے مطابق چیمپئن شپ بھارت کے شہر اندور میں یکم سے7 اپریل تک منعقد ہوگی جس میں شرکت کیلئے دو کھلاڑی اور ایک آفیشلز جائیںگے۔ کھلاڑیوں میں حمزہ اکبر اور محمد ماجد جبکہ آفیشلز میں محمد یوسف بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوںگے۔ حکام نے بتایا کہ ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن