ٹچ بال گولڈ کپ ٹورنامنٹ: 5 میچوں کا فیصلہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) 9 ویں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ٹچ بال گولڈکپ ٹورنامنٹ لاہور میں شروع ہو گیا۔ پہلے میچ میں پنجاب نے اے جے اینڈ کے کو تین صفر سے مات دی۔ دوسرا میچ پاکستان سٹیل اور اسلام آباد کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان سٹیل نے 8-0 سے کامیابی حاصل کی۔ خیبر پی کے نے سندھ کو 4-0 سے شکست دی۔ پاکستان ریلوے نے پولیس کیخلاف پانچ ایک سے کامیابی اپنے نام کی۔ پاکستان ہائی وے موٹروے پولیس نے پاکستان سٹیل ملز کو 3-2 سے ہرایا۔