پی سی بی کی درخواست پر وسیم اکرم نے فاسٹ باﺅلرز تیار کرنے کی حامی بھر لی
کراچی (سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان میں نئے فاسٹ با¶لرز تلاش کرنے کی حامی بھر لی۔ گذشتہ ہفتے چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے فاسٹ با¶لرز کی کمی پر مایوسی کا اظہار کیا تھا اور وسیم اکرم سے مدد کی درخواست کی تھی۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے مگر یہاں بی پلان تیار نہیں کیا گیا ہے۔ ہمارے پاس اچھے فاسٹ با¶لرز میں ہیں جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میزبان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں بھی دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی کرکٹرز کو ہوم گرا¶نڈ پر غیرملکی ٹیموں کیخلاف کھیلنے کے مواقع نہ ملنے سے بھی کوالٹی باولرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آپ اس وقت تک کوالٹی باولرز تلاش نہیں کر سکتے جب تک آپ ہوم گرا¶نڈ پر غیرملکی ٹیموں کیخلاف نہیں کھیلتے۔ ابھی بھی وقت ہے کہ پی سی بی حکام فاسٹ با¶لرز پر توجہ دیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دے کر نوجوان فاسٹ با¶لرز تلاش کئے جائیں۔ جب مجھے 10 سے 12 فاسٹ با¶لرز مل جائیں گے، میں ان پر کام کروں گا اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے قابل ہوں گے۔ تینوں فارمیٹس کیلئے علیحدہ علیحدہ فاسٹ با¶لرز تلاش کرنا مشکل ہے۔ میرے خیال میں اگر کوئی فاسٹ باولرز ٹیسٹ کرکٹ کیلئے موزوں ہے تو اسے تمام فارمیٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔